لاہور میں پولیو مہم کا آج پہلا روز

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں ، والدین پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے اور تمام محکموں نے مشترکہ تعاون سے کام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس پولیو مہم میں 18 لاکھ 70 ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

The post لاہور میں پولیو مہم کا آج پہلا روز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email