کشمیر پریمیئر لیگ: بھارت باز نہ آیا ، مونٹی پنیسر کو دھمکیاں

ہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی بھارت کا مکرو چہرہ سامنے لے آئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مونٹی پنیسر نے لکھا ہے کہ بی سی سی آئی نے تمام کرکٹ بورڈز کو  کے پی ایل میں کھلاڑیوں کو نہ بھیجنے کا بولا ہے جبکہ انگلش بورڈ نے بتایا ہے کہ  کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں بھارتی ویزہ نہیں ملے گا۔

 

 

انہوں نے مزید لکھا کہ کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں بھارت میں کسی کرکٹ ایونٹ کا حصہ نہ بنانے کا کہا گیا ہے ، بھارتی دھمکیوں کی وجہ سے کمنٹری اور براڈکاسٹنگ کے کیرئیر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں۔

مونٹی پنیسر نے یہ بھی لکھا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے روکے جانے پر کے پی ایل کھیلنا میرے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ مونٹی پینیسر کوٹلی لائنز کی ٹیم میں شامل تھے۔

The post کشمیر پریمیئر لیگ: بھارت باز نہ آیا ، مونٹی پنیسر کو دھمکیاں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email