پولیس نے ماہم کے ساتھ درندگی اور قتل کرنے والے درندہ صفت انسان کو گرفتار کیا ، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پولیس نے ماہم کے ساتھ درندگی اور قتل کرنے والے درندہ صفت انسان کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو بیان میں کہا کہ قاتل کا ڈی این اے ماہم کے ڈی این اے سے میچ کرگیا ہے ، اس حیوان نے سفاکی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی پولیس نے اچھے سے کام کرتے ہوئے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا ہے ، ظالم شخص کا کیس عدالت میں چلے گا ، عدلیہ بھی اس سفاک کو کڑی سے کڑی سزا دے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بحیثیت معاشرے کا فرد ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے ، اپنے ارد گرد نظر رکھیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں ، میں ماہم کے والدین کے ساتھ ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ، ہم سب کے دل اس افسوسناک واقعے پر رنجیدہ ہیں۔

The post پولیس نے ماہم کے ساتھ درندگی اور قتل کرنے والے درندہ صفت انسان کو گرفتار کیا ، مرتضیٰ وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email