سندھ حکومت کے خلاف چلنے والی خبروں پر پیمرا سو رہا ہے، سعید غنی

سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف چلنے والی خبروں پر پیمرا سو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ لگتا ہے پیمرا کی پریس ریلیز پی ٹی آئی کے ترجمان نے لکھی ہے، سندھ حکومت کے خلاف چلنے والی خبروں پر پیمرا سو رہا ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ اسلام آباد کی بارشوں پر چلنے والی سچی خبروں پر حکومتی وضاحتیں بھی پیمرا  دی رہا ہے۔

The post سندھ حکومت کے خلاف چلنے والی خبروں پر پیمرا سو رہا ہے، سعید غنی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email