رہنے کے لیے انتہائی سستے ممالک کی فہرست میں پاکستان سرفہرست ہے ، عبدالعلیم خان

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ رہنے کے لیے انتہائی سستے ممالک کی فہرست میں پاکستان سرفہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ گیلپ  سروے  کے مطابق  63 فیصد  کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ ملک صحیح سمت میں گامزن ہے۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایف بی آر نے جولائی 21 کے لیے ٹیکس وصولی میں 122 فیصد ہدف مکمل کیا ، یہ نیا پاکستان ہے ، عمران خان  قوم سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کر رہے ہیں۔

The post رہنے کے لیے انتہائی سستے ممالک کی فہرست میں پاکستان سرفہرست ہے ، عبدالعلیم خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email