سندھ کی ترقی میں رکاوٹ ڈال کرمراد علی شاہ سندھ سے دشمنی کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کی ترقی میں رکاوٹ ڈال کرمراد علی شاہ سندھ سے دشمنی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے جامشورو دورہ پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی میں رکاوٹ ڈال کر مراد علی شاہ سندھ دشمنی کررہے ہیں،۔موٹروے کی تعمیر سے سندھ ترقی کرے گا، چودہ ارب روپے سندھ حکومت کو دیا جاچکا ہے اور منصوبہ کےلئے وزیراعلی سندھ کے ضلع سے چودہ کلو میٹر کے زمین کی مالیت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جامشورو میں قبضہ مافیا کےلئے ریونیو ریکارڈ تو بن جاتا ہے مگر سندھ کی ترقی کے منصوبہ کےلئے رکاوٹ ڈالی جاتی ہے، جنگلات کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے ہر برائی کی جڑ وزیراعلی کا ضلع ہے۔

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ وزیراعلی کا قریبی ساتھی ایم این اے کا بھائی منشیات کیس میں مطلوب ہے، وزیراعلی اور پیپلزپارٹی ملک کےلئے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ہر گز برداشت نہیں کریں گے، سندھ حکومت کے ذاتی فیصلہ کو ہرگز نہیں مانے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نےاین او سی کی گائیڈ لائن کو فالو نہیں کیا گیا ہے، سندھ سے نہ کورونا ختم ہورہا ہے نہ مراد علی شاہ کا رونا دھونا ختم ہورہا ہے،وفاق نے کورونا وائرس کےلئے سندھ حکومت کو بھر پور طبی مدد فراہم کی ہے، سندھ حکومت نے ایک ویکسین بھی نہیں خریدی، سندھ حکومت نے بیڈ گورننس کی مثال قائم کردی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عوام کے پیسے کشمیر کے الیکشن میں لگا دیئے گئے ہیں، سندھ کی ترقی میں رکاوٹ پیپلزپارٹی بن چکی ہے، سندھ میں کتے آزاد اور انسانوں کو قید کردیا ہے، لاک ڈاؤن سازش کے تحت لگایا گیا ہے، سندھ کو کورونا وائرس سے زیادہ مراد علی شاہ وائرس سے خطرہ ہے۔

The post سندھ کی ترقی میں رکاوٹ ڈال کرمراد علی شاہ سندھ سے دشمنی کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email