کووڈ 19 کی مہلک ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے بری خبر سنادی

کووڈ 19 کی مہلک ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبر دار کر دیا ہے۔ 

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراکش سے پاکستان تک ڈیلٹا ویریئنٹ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ  ڈیلٹا ویریئنٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیئے ہیں، ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نا صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو نشانہ بناتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4 ہفتوں میں کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا، اب تک 132ملکوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ پھیل چکا ہے۔

 

The post کووڈ 19 کی مہلک ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے بری خبر سنادی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email