اب گران فروشی اور ذخیرہ اندوزی نہیں چلے گی، اے سی مستوج

بونی(زیل نمائندہ ) اپر چترال کی انتظامیہ نے گران فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج ثقلین سلیم نے اپر چترال کے مختلف بازاروں میں گران فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئے دکانداروں کے خلاف پرچے کٹوائے اور بھاری جرمانہ کیا۔  سرکار کی طرف سے جاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے اور عوام کو مہنگی چیزیں بھیجنے پر مختلف کاروباری افراد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  انہوں نے کم وزن پر چکن بھیجنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی۔ اے سی مستوج نے کاروباری افراد کو آئندہ کے لیے ذخیرہ اندوزی نہ کرنے اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔

Print Friendly, PDF & Email