اے اے سی چترال کا تعلیمی ادارے کا دورہ، کورونا SOPs  پر عمل درآمد پر اطمینان کااظہار

چترال (زیل نمائندہ)کورونا وائرس کی وبا کےپھیلنے کے خدشے کے پیش نظرملک میں  گزشتہ چھے مہینوں سے تعلیمی ادارے بندتھے تاہم حکومت نے گزشتہ ماہ کی ۱۵ تاریخ سے کالجزاور یونیورسٹیوں کو کھولنے کے اعلان کے ساتھ  ۲۱  اور ۳۰ ستمبر سے بالترتیب مڈل اور پرائیمری تعلیمی اداروں   میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کومخصوص ایس او پیز کے تحت  دوبارہ جاری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ چترال کے تعلیمی اداروں میں معیاری آپریٹینگ طریقہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور طلبہ کو کورونا جیسی وبا سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال سرگرم عمل ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال حفیظ اللہ نے پرائیوٹ تعلیمی ادارہ چترال پبلک اسکول اینڈکالج کا دروہ کیااور وہاں کورونا وباء کے حوالے سے صوبائی حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے تمام کمرہ جماعت کا دورہ کیا اور  سماجی فاصلے رکھنے، تھرمل گن، سینیٹایزر اور فیس ماسک کے استعمال کے حوالے سےا سکول انتظامیہ اور طلبہ کے شعور اور تعاون  کو مثالی قرار دیا۔انہوں نےا سکول کے پرنسپل وجیہہ الدین کے کورونا وائرس کے روک تھام ، حفاظتی انتظامات اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کے عمل  کو سراہا اور طلبہ  کو اسی شعور کو اپنے گھر والوں تک پھیلانے کی تاکید کی۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق ابھی تک کرونا کا کوئی مثبت یا مشتبہ کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email