موری لشٹ میں  گاڑی کا حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

موری لشٹ(زیل نمائندہ) چترال شہر سے توکھو جانے والی لینڈکروزر گاڑی موری لشٹ چوموروک گول  کے مقام پر حادثے کا شکارہوگئی ۔  اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام ۱۴ افراد محفوظ رہے اوربعض مسافروں کو ہلکی چوٹیں آئیں ۔سفید رنگ کی لینڈکروزر گاڑی نمبر NCP-3157جسے ڈرائیورانعام اللہ چلارہے تھے موری لشٹ کے مقام پر موڑکاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔ گاڑی کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور ریسکو۱۱۲۲کو بھی اطلاع دی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email