سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں کوتاہی نہ برتی جائے ،   اے سی مستوج

بونی(زیل نمائندہ) سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج اور سہولیات کی بہم فراہمی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کی جائے اور طبی عملہ ہر ممکن کوشش کرکے علاج کی سہولیات کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال ثقلین سلیم نے بدھ کے روز تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال بونی کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف یونٹس کا معائنہ کیا،طبی عملے سے ملاقات کی ،مریضوں سے ملے اور ہسپتال    میں صفائی کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔  انہوں نے عملے کو ہدایات کی کہ دوردراز سے آنے والے مریضوں کے علاج  میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔یادرہے اپر چترال کے انتظامی سربراہ شاہ سعود کی ہدایات پر انتظامیہ کے افسران عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ان کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کی غرض سے وقتاً فوقتاً مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہیں اور یہ اچانک دورہ بھی اس کی ایک کڑی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email