ROSEچترال کی طرف سے طالبہ کو اسکالرشپ چیک دیا گیا

چترال (زیل نمائندہ) چترال میں باصلاحیت مگر مالی مشکلات سے دوچار طالب علموں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مالی معاونت کی فراہمی کے لیے کوشاں ادارہ ریجنل آرگینائزیشن فار سپورٹینگ ایجوکیشن(ROSE)کے چئیرمین ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ وہ اس مشن کو ہمیشہ کے لیے جاری وساری رکھے گا تاکہ چترال کے طالب علموں میں پائی جانے والی صلاحیت ضائع نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ یہ باصلاحیت افراد چترال کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہوں۔ پیر کے روز اپنے دفتر میں انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں میرٹ پر داخلہ لینے والی یارخون سے تعلق رکھنے والی طالبہ سکالرشپ کی پہلی قسط کی ادائیگی کے موقع پر انہوں نے تمام مخیر چترالی حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس نیک مشن میں ان کے دست وبازو بنیں۔ اس موقع پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے ایٹا کے ٹیسٹ میں میرٹ نمبر 22میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ بشریٰ رضا کو چیک حوالہ کیا جبکہ ہونہار طالبہ کا والد محمد رضا اور چترال کے معروف صحافی بشیر حسین آزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email