چترال لوئر میں یوم اساتذہ کرام منایا گیا

چترال(زیل نمائندہ)ملک  کے دوسرے علاقوں کی طرح چترال میں بھی یوم اساتذہ کرام منایا گیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب گورنمنٹ سینٹنل ماڈل ہائی سکول چترال کے ہال میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومین رائتس)عبدالولی خان سمیت اساتذہ کرام اورمختلف  شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے کہا کہ معاشرے کو سنوارنے میں اساتذہ کرام کی کاوش کسی سی ڈھکی چھپی نہیں اور اس موقع پر ہم تمام اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید اُسامہ کیریئر اکیڈمی کے ساتھ قریبی تعلق ہے انشاء اللہ اس اکیڈمی کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں اور ایک سال کے اندر اے کے  ایس آر ایس  پی کے ساتھ مل کر  اس کے لیے الگ بیلڈنگ  کا بندوست کر یں گے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریلیف اینڈ ہومین رائٹس )عبدوالی خان نے اساتذہ کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے پر زور دیا اور کہا کہ بہت جلد ہم اساتذہ کے ساتھ مشاورت کے بعد ان کے مسائل حل کریں گے۔ ڈائریکٹر اسامہ کئیرر اکیڈمی فدا الرحمن نے کہا کہ وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے اساتذہ کرام  کی عزت و احترام  نہیں کرتیں۔ استاد معماران قوم ہیں جن کے ہاتھ میں قوم کا مستقبل ہے۔ تعلیم کے بغیرہم قوموں کی زندگی میں کوئی مقام حاصل نہیں کر سکتے اور تعلیم کی فراہمی استاد کے بغیر ناممکن ہے  ۔اس موقع پر عہد کیا گیاکہ معاشرے میں استاد کو عزت و مرتبہ دینے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔ عالمی یوم اساتذہ کرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسا تذہ کرام  میں تعریفی وتوصیفی اسناد میں تقسیم کیے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email