کورونا وائرس کی شدت میں کمی، اپر چترال میں معمولات زندگی بحالی کی طرف گامزن

بونی (زیل نمائندہ)رواں سال کی ماہ مارچ سے جب سے کوونا پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگے تو نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ بازار لاک ڈاؤن،معاشی سرگرمیاں معطل،تفریحی مشاغل عرض سب کچھ درہم برہم ہو کے رہ گئے۔اس وقت اگست میں کرونا کی شدت میں کمی واقع ہونے اور حکومتی ایس۔او۔ پیز میں نرمی انے کے بعد علاقے میں نظام زندگی ایک بار پھر سے بحالی کی طرف روان ہونے کی امید نظر آرہی ہے۔ معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہے ہیں اور کاروبار کھل چکے ہیں،اس طرح ایس۔او۔پیز کے اندر رہتے ہوئے کھیل اور تفریحی مشاغل بھی آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔اس سلسلے میں نیشنل بینک آف پاکستان بونی برانچ کے تعاون سے گزشتہ دنوں پولو کا ایک دلچسپ میچ ہیڈکوارٹرز بونی کے پولو گراونڈ میں کھیلا گیا جہاں نیشنل بینک بونی برانچ کی پولو ٹیم اور رائیڈرز پولو ٹیم بونی کے درمیان مقابلہ ہوا۔ میچ دیکھنے کے لیے پولو کے سینئر کھلاڑی بشمول سابق پولو پلئیرز اور علاقے کی نامی گرامی شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار محمد ہاشم بھی موجود تھے۔اس میچ کے مہمانِ خصوصی ریجنل ایگزیکٹیو کمپلائینس سوات ریجن محمد نبی خان تھے۔ نیشنل بینک پولو ٹیم کی قیادت متحرک منیجر امجداحمد ثانیؔ کر رہے تھے جبکہ ٹیم میں غیاث الدین،محمد پرویز لال، محمد شاہد،سجاد عالم خیر رلرحمٰن المعروف خیریؔشا مل تھے۔ دوسری طرف  بونی رائیڈرز پولو ٹیم کی قیادت سلیم ایوبیؔ کر رہے تھے کھلاڑیوں میں محمد رسول،سنگین علی غازی، شمیم احمد، اسلام اور ریاض احمد موجود تھے۔ انتہائی دلچسپ مقابلہ کے بعد نیشنل بینک پولوٹیم نے3اسکور کے مقابلے میں 4اسکور سے مقابلہ اپنے نام کیا۔کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی ریجنیل ایگزیکٹیو کمپلائینس سوات برانچ محمد نبی نے کھلاڑیوں میں شیلڈز، ٹرافی اور میڈلز تقسیم کیے اور آئندہ اس سے شاندار پولو میچ کرانے کا اعلان کیا۔یاد رہے منیجر نشنل بینک بونی امجداحمد ثانیؔ ہمیشہ چترال کے روایتی کھیل پولو کے فروع اور ترقی دینے کے لیے کوشان ہیں اور مختلف موقعوں پر پولو کے دل چسپ مقابلے کراتے رہتے ہیں۔ اس طرح  سجاد عالم اس میں فوکل پرسن کا کردار ادا کرتے رہتے ہیں جو ان کے اور ان کے اسٹاف کے چترالی روایات اور ثقافت کے ساتھ گہری محبت اور دلچسپی کا ثبوت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email