اپر چترال میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر

بونی (زیل آن لائن) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود  کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز محمد ریاض خان نے مس شگفتہ سرور AC-UTکے ہمراہ مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور پرنسپلز سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کے پرنسپل سے ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے سکول مینیجمینٹ اور دیگر اسٹاف کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال آپ لوگوں کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گی ۔اساتذہ معمران قوم ہیں اور ان کو روحانی والدین کا درجہ بھی حاصل ہے، لہذا پرائیویٹ سکولوں کے عہدیداران و اساتذہ کوئی ایسا قدم نہ اُٹھائے جن کی بدولت ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔دورے پر گئی ٹیم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کے کھولنے کے حوالے سے مقررہ وقت سے پہلے کسی بھی تعلیمی ادارے کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ڈی سی اپر چترال  نے ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

 

 

Print Friendly, PDF & Email