کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کو روکنے کے لیے TMAچترال سرگرم عمل

چترال(زیل نمائندہ)جب سے ملک میں کرونا وائرس کی وباء  پھیل چکی ہے تمام ادارے اپنی بساط کے مطابق اس کی روک تھام کے لیے  مصروف  عمل ہیں۔ چترال کے تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین کی زیر نگرانی میونسپل انتظامیہ کے اہلکار  دن رات  کرونا کی روک  تھام کے لیے  محتلف مقامات پر جراثیم کش سپرے کررہے ہیں۔ TMO کے ہدایت پر  دروش کے عملہ نے لواری ٹنل جاکر بڑے سرنگ کے سامنے بھی جراثیم کش سپرے کیا اور وہاں ڈیوٹی پر موجود عملہ میں ماسک، دستانے بھی تقسیم کیے۔ اسی طرح چھوٹے ٹنل کے سامنے بھی جراثیم کش سپرکے ساتھ ساتھ وہاں بھی لوگوں میں دستانے اور ماسک مفت تقسیم کئے۔

ٹی ایم اے کے عملہ نے دروش بازار میں بھی  بنکوں، مساجد کے سامنے اور دیگر عوامی مقامات پر پانی کے ٹینکی اور صابن رکھ دئے تاکہ لوگ صابن سے بار بار ہاتھ دھوکر اس جراثیم سے بچ سکیں۔  ٹی ایم اے  کے عملہ نے دروش اور چترال  کے سبزی فروشوں، ریڑہ بانوں اور عام لوگوں میں مفت ماسک اور دستانے تقسیم کیے۔  دروش بازار کے صدر  نے ٹی ایم اے  کے تمام عملہ اور خصوصی طور پر  تحصیل میونسپل آفیسر مصبا  ح الدین کا شکریہ ادا کیا  کہ وہ  لواری ٹنل کے ساتھ  چترال کے دُور دراز علاقوں سے لیکر دروش بازار میں بھی جراثیم کش سپرے کراتا ہے اور ہادتھ دھونے کے لیے  پانی کی ٹینکی اور صابن رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں مفت دستانے، ماسک اور سینٹائزر بھی تقسیم کرتے رہتے ہیں۔عوامی حلقوں نے اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ حفظان صحت  کے حوالے سے لوگوں کو تعلیم دینے کو بھی سراہا ۔

ٹی ایم اے کے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور بار بار اسے صاف کرتاہے۔  دنین بازار میں بھی ٹی ایم او مصباح الدین اور ان کے عملہ نے سبزی فروشوں میں مفت دستانے اور ماسک تقسیم کیے۔  چترال کے اب سے بڑے عوامی مقام سبزی منڈی جہاں باہر ٹرکوں میں سبزی اور پھل لایاجاتا ہے وہاں بھی جراثیم کش سپرے کیا گیا اور اڑھتیوں میں ماسک اور دستانے مفت تقسیم کرکے ان کو تاکید کی گئی کہ وہ ہر وقت ماسک اور دستانے پہنا کرے تاکہ کرونا وائرس کے خطرے سے خود کو بھی بچائے رکھیں اور دوسروں کو بھی بچانے کی کوشش کریں۔

ہمارے نمائندے سے گفتگو  کرتے ہوئے  تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے لواری ٹنل کے سامنےبراڈام میں گیٹ تھرو لگارہا ہے جس کی انہوں نے باقاعدہ منظوری بھی لی ہے اور اس گیٹ تھرو کے ذریعے  جو بھی باہر سے آنے والا مسافر چترال میں داخل ہوگا اس پر باقاعدہ جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا تاکہ ان کی وجہ سے چترال میں یہ وباء داخل نہ ہوسکے۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الدین نے کہا کہ ہم قلیل وسائل کے ساتھ  دن رات محنت کرکے کرونا وباء کے خاتمے کے لیے  کوششیں کرتے ہیں اور پراونشل ڈیزاسٹر  منیجمنٹ اتھارٹی کو تحریری طور پر لکھ کر بھیجا ہے کہ  ہمارے پاس جو سامان اور مشینری نہیں ہے وہ بھی عنقریب پہنچ جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email