چترال کے طول وعرض میں شدید بارش، بالائی علاقوں میں برف باری

چترال(زیل نمائندہ) گزشتہ دنوں سے جاری موسلادھاربارش کی وجہ سے چترال میں سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے۔ شدید بارش کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آنے کی وجہ سے کھڑی فصلیں  تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہروں کے ہیڈزبھی متاثر ہوئے ہیں۔ کئی مقامات پر تودے گرنے سے سڑکیں بھی بندہوئیں اور چترال ٹو پشاور روڈ عشریت اور چمرکن کے مقام پر  ندی نالوں میں طغیانی آنے،پتھراور تودے گرنے کی وجہ سے گھنٹوں بندرہا جس کی وجہ سے کئی مسافر پھنس گئے۔بالائی چترال کے تمام علاقوں میں دو سے پانچ انچ تک برف پڑی جس کی وجہ سے تمام بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ بونی اور گرم چشمہ روڈ زبھی جگہ جگہ تودے گرنے کی وجہ سے بندرہے تاہم ریسکیو۱۱۲۲کے اہلکاروں نے بھاری مشینری کی مدد سے رات گئے تک سڑک کو کھولنے میں کامیاب ہوئے۔ چترال کے اکثر مقامات پر شدید بارش کی وجہ سے پرانی عمارتیں اور باؤنڈری وال گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہورہے ہیں  تاہم کوئی جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران چترال میں ۵۰ سے ۵۵ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email