چترال میں کوروناوائرس کے روک تھام کے لیے کوشش جاری ہے

چترال (زیل نمائندہ)چترال میں اب تک کوروناکاکوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن پھربھی ضلعی انتظامیہ اس وبا سے بچنے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ چترال کے دونوں اضلاع  میں لاک ڈاؤن ہے تاہم ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی ہیں ۔علاقے  کے طول وعرض میں گیارہ قرنطینہ قائم کیے گئے ہیں جہاں دوسرے اضلاع سے آنے والوں کو ٹھرایا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال کے ساتھ سب تحصیلوں کے ہسپتالوں میں بھی  الگ وارڈز بنائے گئے ہیں ۔ چترال اسکاؤٹس کی طرف  سے اس وبا سے بچاؤبارے اعلانات اور پیغامات پہنچائے جارہے ہیں۔صوبے کے  محکمہ ریلیف ،ری ہیبیلی ٹیشن اور سٹیلمینٹ  سے جاری حکم نامے میں ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر مساجد میں پانچ یا اس سے بھی کم افرادباجماعت نماز ادا کریں گے۔ حکم نامے میں  لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیرکی پاسداری کرتے ہوئے گھروں میں ہی  نماز کی پابندی کریں اور زیادہ لوگوں کے اجتماع سے گریز کیاجائے۔

Print Friendly, PDF & Email