بورڈکیمپ آفس چترال کو  پشاور بورڈ کے مین سرور تک رسائی دی گئی

چترال (زیل نمائندہ) بورڈ آف انٹرمیڈئیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن چترال کیمپ آفس کو براہ راست بورڈ آف انٹرمیڈئیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن پشاور کے مین سرور تک رسائی دی گئی ہے۔ بورڈکیمپ آفس چترال  سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ چترالی طلبہ کی آسانی اور کام کی بروقت انجام دہی کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ سہولت میسر ہونے کے بعد BISP کیمپ آفس چترال سے ڈوپلیکٹ ڈی ایم سی(میٹرک ، انٹرمیڈئیٹ)،مائیگریشن سرٹیفیکٹ،ڈی ایم سی ویریفیکیشن وغیرہ ایک ہی دن میں چترالی طلبہ کو مہیا کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email