چترال یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج

چترال (زیل نمائندہ ) چترال ائیر پورٹ ،یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالی اور ارباب اختیار کی مسلسل بے توجہی اور نظر اندازی کے خلاف گزشتہ دنوں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بلچ،سینگور کے عوام کے ساتھ ساتھ چترال یونیورسٹی کے طلبہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین نے ایک گھنٹے تک سڑک بلاک کیا اور ارباب اقتدار کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈاٹھارکھے تھے جس میں سابقہ عوامی نمائندوں کے خلاف نعرے درج تھے۔  اس موقع پر مقررین جن میں شہزادہ سراج الملک ، وقاص ایڈوکیٹ، شہزادہ امین الرحمان، شہزادہ ریاض الدین  اور دوسروں نے اپنے خطاب میں ائیرپورٹ روڈ کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام تر ذمہ داری سابقہ عوامی نمائندوں پر ڈال دی۔ مقررین نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد سے مطالبہ کیا اس روڈ پر سابقہ دور میں جتنے فنڈز کی منظوری ہوئی ہے ان کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email