ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کےزیراہتمام دمیل اراندو میں کھلی کچہری کا انعقاد

دمیل (زیل نمائندہ )عوامی مسائل سے آگہی اور ان کے ممکنہ  حل کے لیے وقتاّ فوقتاً ضلعی انتظامیہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتی ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ دنوں دمیل اراندو میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور  ضلع کے تمام محکمہ جات کے افسران کے ساتھ دمیل ارندو میں عوام کے ساتھ کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے اپنے مسائل ضلع کے مجاز افسران کے سامنے رکھے جن کی شنوائی کے لیے محکمہ جات کے ذمہ داروں نے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چترال عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور عوامی مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔  اس موقع پر اہل علاقہ نے 72سال میں پہلی مرتبہ دمیل میں کھلی کچہری منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد اور ڈی پی او چترال وسیم ریاض  کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email