چترال سکاؤٹس ہیڈکوارٹرز یوم دفاع کی  تقریب، شہداء کو خراج تحسین

چترال(زیل نمائندہ) وطن کی مٹی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم دفاع کے موقع پر چترال سکاؤٹس ہیڈکوارٹرزمیں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شہداء کے ورثاء اورہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے لیے  کئے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں اور ان کی یہ قربانیاں رائے گاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے ہوشیار رہے اور ان کے مذموم ارادوں کو کبھی بھی کامیاب نہ ہونے دیں۔انہوں نے شہداء کے ورثاء کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا  کہ ان کے پیارے اس وطن کی خاطر شہید ہوئے اور شہید کبھی مرتے ہیں۔اس موقع پر کیپٹن اجمل شہید کے والد نے نہایت جذباتی انداز میں دشمن کو للکارتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے لیے ایک کیپٹن اجمل نہیں ہزاروں کپٹن اجمل کو قربان کرنے کو ہم تیار ہیں۔تقریب میں شہیدوں کے ورثاء نے  اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے اپنے مشکلات سے بھی کمانڈنٹ کو آگاہ کیا جن پر ان کو یقین دہانی کی گئی کہ وہ کمانڈنٹ سے ان کے دفتر میں آکر ملے۔شہدا ء کے ورثاء کو سفر خرچہ کے چیک بھی دیے  گئے اور بعد میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ نماز جمعہ پڑھنے کے بعد بکرے کی قربانی دی گئی اور اجتماعی دعا مانگی گئی۔بعد ازاں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور دیگر فوجی افسران ان شہداء کے گھروں  میں جاکر ان کے ورثاء سے ملے جنہوں نے وطن عزیز کے لیے جانوں کی قربانی دی۔کرنل معین الدین نے ان کو ہر قسم تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔شہداء کی یاد اور یوم دفاع کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email