چترال میں یوم دفاع ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا

چترال(زیل نمائندہ) ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح چترال میں بھی یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ چترال کے طول و عرض میں اس حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔  چترال کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یوم دفاع کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں اساتذہ کرام،والدین ،طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے وطن کی حفاظت کے لیےجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ وطن کے لیے  کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔چترال ٹاؤن میں بڑی تقریب کلرز آف چترال کے انتظام سے ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نویداحمد سمیت سیاسی قائدین، تجاربرادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔ گورنمنٹ سینٹنل ماڈل ہائی سکول میں بھی بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب کے بعد طلبہ اور اساتذہ نے دفاع اور کشمیر یکجتہی ریلی بھی نکالی۔ گورنمنٹ ہائی سکول چمرکن ، گورنمنٹ ہائی سکول بلچ، گورنمنٹ ہائی سکول بروز، ہائیرسکینڈری سکول دروش اور موری لشٹ، گورنمنٹ ہائی سکول بونی، موڑکھو، شاگرام، بروم،برنس،مروئی، کوشٹ،گہکیر، مدک لشٹ، سویر،ایون،کوغذی، فیض آباد،ہرچین،مستوج، گرم چشمہ اورسوسوم میں بھی یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ آغاخان ہائیرسکینڈری سکول کوراغ سمیت اے کے ای ایس کے زیر انتظام تعلیمی اداروں اورنجی سکولوں میں بھی یوم دفاع پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔  

Print Friendly, PDF & Email