ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ فورم آوی کی جانب سے صفائی کے بارے میں آگا ہی واک

آوی (افگن رضا)گزشتہ دنوں ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ فورم آوی کی جانب سے صفائی کے بارے میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ آوی کروئے گولوغ سے شروع ہوکے میم گول تک آکے اختتام پذیر ہوا۔


اس واک کا بنیادی مقصد لوگوں کو علاقے کی صفائی کے حوالے سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ علاقے کی گلیوں اور راستو کو صاف کرنا بھی تھا ۔ اس واک میں گورنمنٹ مڈل سکول آوی اور اساس پبلک سکول کے طلباؤ طالبات کے ساتھ علاقے کے عمائیدین بھی شریک تھے ۔
واک کے احتتام پر گورنمنٹ مڈل سکول آوی کے ڈی ایم محمد امان صاحب اور پرنسپل اساس پبلک سکول نے تمام شرکائے واک سے مخاطب ہوئے اور ان کے اس نیک کام کی تعریف کی اور انہوں نے کہا کہ یہ ہماری مذہبی اور انسانی ذمہ داری ہیں کہ ہم سب اپنے ماحول کو پاک صاف رکھنے میں پوری کوشش کریں

Print Friendly, PDF & Email