ڈپٹی کمشنر چترال کی کوششوں سے کالاش قبیلے کے قبرستان کا مسئلہ حل ہوگیا

بموریت(زیل نمائندہ) کالاش قبیلہ جو زمانہ قدیم سے چترال کی تین خوب صورت وادیوں بیریر،رومبوراور بمبوریت میں قیام پذیر ہے اپنے لیے الگ قبرستان کے لیے عرصہ دراز سے مطالبہ کرتے آرہے تھے۔   ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کی ذاتی کوششوں سے کالاش قبیلے کے لیے الگ قبرستان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اس بابت ڈی سی چترال نے ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر کو ہدایات جاری کرنے کے بعد  ریوینیو آفیسر کی جانب سے تمام قانونی تقاضے پوری کرنے کے بعد قبرستان کی اراضی کا قبضہ کالاش کمیونیٹی کے حوالہ کیا گیا۔  کالاش کمیونیٹی کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کے بعد عمائدین کالاش ویلی نے ڈی سی چترال اور ریوینیو محکمے کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آنے والے وقتوں میں بھی ضلعی انتظامیہ کالاش کمیونیٹی کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دے گی۔

Print Friendly, PDF & Email