ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے بمبوریت میں کھلی کچہری

بمبوریت(زیل نمائندہ) صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ (لوئر)چترال کی طرف سے کالاش ویلی بمبوریت میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔  چترال کے تمام محکمہ جات کے افسران سمیت بمبوریت  کے  عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اہالیان علاقہ نے اپنے مسائل و مشکلات بارے بالعموم محکمہ جات کے افسران اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر (لوئر) چترال کو آگاہ کیا۔ محکمہ جات کے مجاز افسران نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے شکایات کا عوام کی عدالت میں جواب دیا  اور مسائل و مشکلات کے حل کے لیے یقین دہائی کرائی ۔   ممبرصوبائی اسمبلی وزیرزادہ  خصوصی طور پر اس کھلی کچہری میں شرکت کی۔  کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے  کہا کہ موجودہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اس قسم کی کھلی کچہری کا انعقاد کرتی ہے جس سے عوامی مسائل بارے آگہی سمیت انہیں بروقت حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔  ڈی سی چترال  نے اس موقع پر عوامی مسائل کے  حل کی یقین دہا نی بھی کی۔

Print Friendly, PDF & Email