لاہور کا پیراگلائڈر چترال میں گر کر جان بحق

چترال (زیل نمائندہ) لاہور سے تعلق رکھنے والے پیرا گلایڈر دولوموچ چترال میں گر کر جان بحق ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق خواجہ شیراز ناصر ولد میجر ریٹائرڈ شاہد ناصر آج دوپہر کو بیر موغ لشٹ سے اڑان بھرتے ہوئے اچانک تیز ہوا چلنے کی وجہ سے اپنی  گلایڈر پر قابو نہ رکھ سکا اور دولوموچ کے مقام پر کافی اونچائی سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اسے ہسپتال منتقل کرنے دوران راستے میں زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ ان کی لاش ایمبولنس کے ذریعے لاہور روانہ کردی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email