کالاش کی تین وادیوں میں اوچھال تہوار کا آغاز

بمبوریت(زیل نمائندہ)کالاش قبیلے کا صدیوں پرانا اوچھال تہوار  تین وادیوں رومبور،بیریراور بمبوریت میں شروع ہوچکاہے۔ ۲۰ اگست سے شروع ہوکر۲۲اگست کی رات تک جاری رہنے والے اس تہوار میں کالاش قبیلے کے لوگ گندم کی فصل کی کٹائی سمیت اپنے رشتہ داروں اور سیاحوں میں دودھ سے بنے ہوئے اشیاء تقسیم کرتے ہیں۔ اس دوران مال مویشیوں کو چراگاہوں سے نیچے اتارتے ہیں اورلوگوں میں مکھن تقسیم کیا جاتا ہے۔ اپنے دیوتاؤں کو پھل اور فصل عنایت کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں۔  اس تہوار کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اندرون اور  بیرون ملک سیاح کالاش کی وادیوں کا رخ کرتے ہیں اور اس جشن کی رنگینوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق اب بھی کافی تعداد میں سیاح بمبوریت اور رومبور پہنچ چکے ہیں اور فطری حسن اور منفرد ثقافت سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email