بونی میں  کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی اور جلسہ

بونی (زیل نمائندہ ) اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹربونی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے جمیعت علماء اسلام (ف)اپر چترال کے زیر انتظام ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا گیا۔  اس موقع پر کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کی طرف سے کشمیر کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف نعرے لگائے ۔ جلسے سے امیر جمعیت علماء اسلام اپر چترال مولانا شیر کریم شاہ، سینئر نائب امیر مولانا فتح الباری، نائب امیر مولانا فتح الرحمن، جنرل سکریٹری مولانا عطاوُالرحمان  اور ضلعی سالار قاری حفیظ الرحمن نے اپنے خطاب میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370کے خاتمے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا۔انہوں نے  کشمیر ی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے بربریت اور ظلم کے خلاف مسلم ممالک کو آواز اُٹھانے پربھی  زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر چترال کے غیور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ جہاد کرنے کے لیے تیارہوگی۔جلسے میں پاک فوج کے حق میں اوربھارت کے خلاف فلگ شگاف نعرے بھی بلند ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email