کوغذی میں ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے کھلی کچہری منعقد

کوغذی: (ایم۔فاروق)روان ہفتے ویلج کونسل کوغذی کے دفتر پر وی۔سی ناظمین کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود کی جانب سے کھلی کچہری منعقد کی گئ ۔ اس پروگرام میں ڈی۔سی چترال کے علاوہ ضلع چترال کے دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی، جن میں اسسٹنٹ کمشنر چترال، ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال، ڈی ایف او محکمہ جنگلات ، اے۔ڈی فائنانس، یکسین پبلک ہیلتھ ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر چترال، ای۔ڈی۔او ایجوکیشن ، ٹی ایم او چترال، اے۔ڈی لوکل گورنمنٹ، ڈی۔ایف۔سی فوڈ اور محکمہ زراعت کے افسران شامل تھے۔ان کے علاوہ کوغزی،برغوزی اور گولین سے تعلق رکھنے والے ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ اس کھلی کچہری میں کوغزی اور برغوزی کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کر لیا اور عوام کی جانب سے درخواستیں بھی پیش کی گئیں ۔ عوام کا "واپڈا سی۔بی۔ایم فنڈ” کے متعلق سوالوں پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عنقریب متبادل پراجیکٹ پر کام شروع کیا جائے گا، کوغزی کو چشمے کا پانی کی سپلائی کے حوالے سے ایکسین پبلک ہیلتھ نے کہا کہ اس ہفتے کے دوران اس پراجیکٹ کا باقاعدہ سروے کرکے اس پر کام شروع کر لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں محکمہ واپڈا میں ملازمتوں کے حوالے سے بھی ڈپٹی کمشنر نے ای۔سی چترال کو کہا کہ واپڈا کالونی میں چترال سے باہر کے لوگوں کی کلاس فور بھرتی ہونے کی انکشافات کا کھوج لگا کر تفصیلی رپورٹ پیش کیا جائے۔
مشکیلی کے ایک رہائشی کی سامبو کمپنی کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے ای۔سی چترال کو کہا کہ سامبو اور مقامی لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر بیٹھا کر مسائل حل کر لیا جائے ۔
اس کے علاوہ ٹرانسمیشن لائن بچھاتے وقت لوگوں کے پھلدار و غیر پھلدار درختوں کی بے دریغ کٹائی کی گئی اور ابھی تک معاوضہ ادا نہیں کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر چترال نے کہا کہ عنقریب ان متاثرین کو بھی معاوضوں کی ادائیگی کی جائے گی۔
انہوں نے برغوزی کے ایک رہائشی کی درخواست قبول کرتے ہوئے پل کی مرمت کے لئے فنڈ مہیا کرنے کا بھی وعدہ کرلیا اور آر۔ایج۔سی کوغزی کے لئے بھی ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر تعینات کرنے کا بھی وعدہ کرلیا ، جس پر کوغذی اور برغوزی کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے اختتام پر کوغذی سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی کے قابل فرزند علی رضا کو اُردو تقریری مقابلے میں ضلعی سطح پر پہلی جبکہ صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ای۔ڈی۔او ایجوکیشن چترال نے 3 ہزار ، صبغت اللہ راہی 2 ہزار، اور ویلج کونسل کوغذی نے 3 ہزار نقد کیش سے نوازا اور اسی طرح یہ پروگرام دعائیہ کلمات سے اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

Print Friendly, PDF & Email