Zeal Breaking News

نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کا وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ نعیم الحق سے ملاقات

اسلام آباد ( نمائندہ زیل )نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران چترال سے محمد علی مجاہد،شہباز احمد،انعام اللہ نے ایک وفد کی شکل میں وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ نعیم الحق سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں چترال سے متعلق مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ نعیم الحق نے چترال کے مختلف مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ جس میں Education culture exchange programاور سیاحت قابل ذکر ہیں۔ Education culture exchange program یونیورسٹی آف چترال سے قابل اور نادر سٹوڈنٹس کو ملک کے مختلف یونیورسٹیوں میں اور دوسرے یونیورسٹیوں سے چترال یونیورسٹی میں ایک سال کے لیے اس پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع ملے گا۔

نعیم الحق نے اس سلسلے میں HEC سے بات کرکے جلد عملی جامہ پہنانے کا وعدہ کیا۔۔ اسی طرح سیاحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ KPK گورنمنٹ اس سلسلے میں بہت کام کررہے ہیں اور تا ہنوز جاری ہے۔ یاد رہے KPK گورنمنٹ نے چترال میں سیاحت کے حوالے سے بہت کام کر رہا ہے۔ اور مختلف ایونٹ کرارہے ہیں جو کہ اہالیان چترال کےلئے بہترین نوید ہے۔

اس موقعے پر نعیم الحق کو اپریل میں ہونے والے جشن ققلشٹ میں آنے کی بھی دعوت دی گئی۔ نعیم الحق نے ایونٹ میں آنے کا وعدہ کرتے ہوئے ہر قسم کی تعاون کی مکمل یقین دہانی کرایا  کہ وہ اپنے ساتھ مختلف وزراٗ کو بھی ساتھ لے آئیں گے تاکہ چترال کی ترقیاتی کاموں میں مزید وزراٗ کو خبر ملے اور چترال کی ترقی میں وہ بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email