پاؤر کمیٹی چترال کے بنیادی اراکین صدر خان حیات اللہ خان نائب تحصیل ناظم چترال،محمد کوثر ایڈوکیٹ نائب صدر پاؤر کمیٹی،چیئرمین ناصر احمد،شیر آغا منیجر اور بشیر حسین آزاد پریس سیکرٹری پاؤر کمیٹی چترال نے پاؤر کمیٹی چترال کے کوششوں سے ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام ٹاون کے لئے برموغ گولین میں بننے والی دو میگاواٹ کے بجلی گھر کا معائنہ کیا اور کام کے رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔موقع پر ایس آر ایس پی کے انجینئر دلدار نے پاؤر کمیٹی کے اراکین کو بریفینگ دی اور کہا کہ عنقریب ٹاون چترال کے لئے بجلی کی فراہمی شروع ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ 3نومبر کوچائنیز کمپنی مشینوں کی تنصیب کا کام شروع کرینگے ۔پاؤر ہاؤس کا سول ورک بھی اختتام کے قریب ہے اور ٹرانسمیشن لائن پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔پاؤر کمیٹی کے ممبران نے موقع پر سی ای ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک اور ایس آر ایس پی کے اداراے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اور کہا کہ انشاء اللہ چترال ٹاون کے لوگ دومیگاواٹ سستی بجلی سے مستفید ہونگے۔ذرائع کے مطابق شہزادہ مسعود الملک کا پیڈو کے اعلیٰ اہلکاروں سے میٹنگ ہوئی ہے جسمیں اُنہوں نے ٹرانسمیشن لائن اور کمیونٹی کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے بات کی ہے۔واضح رہے کہ پیڈو اور واپڈا صارفین سے مختلف نرخوں کے مطابق بجلی کی فی یونٹ18روپے تک وصول کرتی ہے۔جبکہ ایس آر ایس پی کمیونٹی سے فی یونٹ4روپے وصول کرتی ہے۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023