انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے عرصہ دراز سے چترال میں صارفین کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی مہینوں سے پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سروس (ڈی ایس ایل)انتہائی ناقص ہے جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر بار بار شکایت اور درخواست کے باوجود پی ٹی سی ایل حکام کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ پی ٹی سی ایل کا ادارہ چترال میں صارفین سے ’’ معیاری انٹر نیٹ‘‘ سروس کے نام پر ہر مہینے کروڑوں روپے وصول کر رہی ہے مگر چترال میں اس کی سروس انتہائی نا قص ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کے نام پر متعلقہ ادارہ صارفین سے دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے لے رہی ہے کیونکہ جس معیار کے سروس کے لئے رقم وصول کی جارہی ہے اس معیار کا سروس دستیاب ہی نہیں مگر وصولی کی جاتی ہے۔ صارفین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی سی ایل کے اس من مانی اور دھوکہ دہی کا ازالہ کریں اور انہیں اپنی سروس معیاری بنانے کے لئے ہدایات دیں یا پھر صارفین سے دھوکہ دہی کے ذریعے بل وصول کرنے کے عمل پر پابندی لگائیں۔ پی ٹی سی ایل کی سروس تحصیل دروش میں سب سے ناقص ہے جسکی وجہ سے صارفین اپنا ڈی ایس ایل کنکشن ختم کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023