دعوۃ اکیڈمی بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام چترال کے مقامی ہوٹل میں اسلامی تربیتی پروگرام برائے سماجی کارکنان،اہل قلم پانچ روزہ ورکشاپ منعقد ہوا۔افتتاحی سیشن اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن کے تصور علم کے موضوع پر شروع ہوا۔اُنہوں نے کہا کہ کائنات کے تخلیق پر غور فکر بڑی عبادت ہے۔ہر چیز پر غور فکر انسان کی بڑی خصوصیت ہے۔ قرآن پاک علم کے خزانے کی صورت میں مسلمانوں کے پاس موجود ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے کسی قسم کے غلطی سے پاک قرار دیا ہے۔ قیامت تک کوئی بھی اس جیسا کتاب پیش نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش سے قبل ہی اُنہیں علم عطا کی تھی اور زمین پر اُنہیں چیزوں کے نام بتائے ۔اس موقع پر دعوۃ اکیڈمی کے سربراہ شعبہ اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الدین بہرام ، پروفیسر ڈاکٹر احمد حماد،فرید بروہی اور عنایت اللہ اسیر نے بھی خطاب کیا اُنہوں نے دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیور سٹی کے تاریخی پس منظر پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم آئمہ کرام ،مردو خواتین اور بچوں کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرتے ہیں۔ریڈنگ مٹیرئل،مختلف موضوعات پر کتابیں ،ڈکومنٹری،ویڈیو ،آڈیو FMریڈیو اور دیگرذرائع سے اپنا پیغام لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔گیارہ مختلف زبانوں میں قرآن پاک کے ترجمہ اور 22زبانوں میں مختلف موضوعات پر کتابیں شائع کر چکے ہیں۔یہ سمینار31اکتوبر تک جاری رہے گا۔جس میں پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنس دان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے بانی ڈاکٹر انعام الرحمن شرکت کر رہے ہیں۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023