سابق انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال الطاف گوہر ایڈوکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چترا ل اسامہ احمد وڑائچ کی چترال کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ جن کو چترالی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مگر افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے۔ کہ چند بااثر سیاسی شخصیات چند عناصر سے ملکر ڈپٹی کمشنر چترال کے تبادلے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان بااثر سیاسی شخصیات کے ذاتی مقاصد اور ذاتی خواہشات کی تکمیل ہو ۔ انہوں نے کہا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے کئی اہم منصوبوں پر کا م شروع کیا ہے۔ جو کہ چترال کی ترقی میں اہمیت رکھتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چترال بااثر سیاسی شخصیات اور مافیااور عوام دشمن عزائم کی راہ میں بڑی روکاوٹ ہیں۔اس لئے وہ چور دروازہ استعمال کرکے پرانے ادوار کی یاد تازہ کرنا چاہتے ہیں جو کہ عوام کو ہر گز قبول نہ ہو گی۔ الطاف گوہر ایڈوکیٹ نے قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور چیف منسٹر KPK سے پرزور مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد ورائچ کو چترال میں مزیدموقع دیا جائے تاکہ وہ چترال کی ترقی میں اپنا مثبت کردار جاری رکھ سکیں۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023