نہیں شاہد آفریدی کی بہن ہوں لالہ کی بیٹی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ان دنوں کرکٹ کا بھوت سر چڑھ کر بول رہا ہے، ایسے میں آئے روز کرکٹ سے متعلق کوئی نہ کوئی ویڈیو وائرل ہوتی نظر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان  آفریدی کی بڑی بیٹی کی بھی ایک پرانی مگر مزاحیہ ویڈیو وائرل آج کل سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

ویڈیو میں ایک بچی کی جانب سے آفریدی کی بیٹی سے سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ شاہد آفریدی کی بیٹی ہیں؟ جس پر وہ مسکرا کر پہلے جواب دیتی ہے کہ نہیں ان کی بہن ہوں لیکن فورا ہی وہ اپنے لفظ درست کرتے ہوئے مسکرا کر کہتی ہے کہ نہیں ان کی بیٹی ہوں۔

 ویڈیو میں آفریدی کی بیٹی کو اپنے نام بتانے کے دوران بھی مذاق کرتے دیکھاجا سکتا ہے، پہلے وہ بچی کو اپنا نام انشا بتاتی ہے اور بعد میں علی۔

The post نہیں شاہد آفریدی کی بہن ہوں لالہ کی بیٹی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email