کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اکرم چیمہ

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

باغ کورنگی میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 15 سال سے ڈاکوؤں کا راج مسلط ہے، یہ ڈاکو روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لائے تھے، آج سندھ میں روٹی سب سے مہنگی ہے، وزیر تعلیم سندھ کہتا کے کہ اسکولوں میں 1 لاکھ جعلی ٹیچرز بھرتی ہوئے۔

  اکرم چیمہ نے کہا کہ کراچی میں پانی بڑا بزنس ہے، کراچی میں پانی چوری ہوہا ہے، کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، 30 سال تک کراچی میں بلدیاتی حکومت رہی، انکی حکومت بھی رہی، کچرہ اور اسکول وہی ہیں، آج کراچی کی صورتحال یہ ہے کہ سیوریج اور پانی کا کام پی ٹی آئی کر رہی ہے، صوبائی اور بلدیاتی ادارے کہاں ہیں؟

  پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ شہر کراچی میں صرف پی ٹی آئی کام کر رہی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی کہتے ہیں کہ وہ کام نہیں کرسکتے، ان کو کہتا ہوں 30 سال سے حکومت آپکی ہے، کراچی سے ایم این اے اور ایم پی اے کی سیٹس پر صرف پی ٹی آئی جیتے گی۔

The post کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اکرم چیمہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email