سندھ رینجرز کی جانب سے عمر کوٹ میں اونٹ ریس مقابلے کا انعقاد

سندھ رینجرز کی جانب سے عمر کوٹ میں اونٹ ریس مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان رینجرز (سندھ ) کی جانب سے عمر کوٹ کے علاقے پرچی جی ویری میں سندھ کے قدیمی اور روایتی کھیل اونٹ ریس مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ بھر سے 50 اونٹ سواروں نے حصہ لیا اور فاٸنل مقابلے میں 15 بہترین اونٹ سواروں نے حصہ لیا۔ شاٸقین کی کثیر تعداد میچ دیکھنے کے لیے گراٶنڈ میں موجود تھی۔
تقریب کے اختتام میں ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گٸے۔
اس موقع پر شرکاء اور کھلاڑیوں نے قیام امن اور کھیلوں کے فروغ میں رینجرز کے کردار کو سراہا ہے۔
تقریب میں سابقہ ایم این ایز، ایم پی ایز، ایڈیشنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ہندو کمیونٹی، علاقہ معززین، پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

The post سندھ رینجرز کی جانب سے عمر کوٹ میں اونٹ ریس مقابلے کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email