پاکستان فائنل تک اور بھارت دوڑ سے باہر سابق کرکٹر کی پیشگوئی پر بھارتی شائقین سیخ پا

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر دیکھتے ہوئے پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑاکی جانب سے حال ہی میں ٹوئٹ کیا گیا، انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

کمنٹیٹر کا بیان سامنے آنے پر بھارتی شائقین سیخ پا ہوگئے اور بھارت کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کہنے پر آکاش چوپڑا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

واضح رہے کے بھارت کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج بھارت اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے۔

The post پاکستان فائنل تک اور بھارت دوڑ سے باہر سابق کرکٹر کی پیشگوئی پر بھارتی شائقین سیخ پا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email