پی آئی اے نے نجف عراق کی باقاعدہ سروس کا آغاز کر دیا

پی آئی اے نے نجف عراق کی باقاعدہ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
پی آئی اے کی پہلی شیڈیول پرواز پی کے 219، 91 مسافروں کو لے کر نجف پہنچی جس میں عراقی سفیر جناب حامد عباس لفتہ اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک موجود تھے۔
سی ای او پی آئی اے نے تقریب میں کہا کہ پاکستان سے محبت اور سلامتی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔
سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ عراق پاکستانی مسلمانوں کے لیے اہم منزل ہے اور تمام فقہائے کرام کے پیروکاروں کے لیے مقدس ہے۔
گورنر نجف کا تقریب میں کہنا تھا کہ پی آئی اے اور پاکستانی زائرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، کوشش ہے ویزا نظام کو اور آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیارت سے مستفید ہو سکیں۔
سفیر پاکستان احمد امجد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی شیڈول پروازیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

The post پی آئی اے نے نجف عراق کی باقاعدہ سروس کا آغاز کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email