کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد زخمی

کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوور لوڈیڈ ٹرک کار کے اوپر الٹ جانے کے باعث  کار میں سوار ایک عورت جاں بحق  جبکہ بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے ذریعے زخمی عورت اور جاں بحق عورت کو نکال لیا  گیا ہے جبکہ زخمیوں اور جاں بحق عورت کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق ٹھل اسٹیشن روڈ کا بتایا جارہا ہے۔

The post کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email