پاک فوج کے سینئر حکام کی پولیس شہداء کے لواحقین کے گھروں میں آمد، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سینئر حکام نے پولیس شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سینئر حکام اے ایس آئی محمد اکبر، کانسٹیبل غلام رسول، محمد ایوب اور خالد جاوی دکے لواحقین سے ملے، افسروں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئیں، پاک فوج کے سینئر افسران نے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔

The post پاک فوج کے سینئر حکام کی پولیس شہداء کے لواحقین کے گھروں میں آمد، آئی ایس پی آر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email