ایسا لگ رہا ہے اتوار تک بھارت کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی،شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار باؤلر  شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے اتوار تک بھارت کی ٹیم  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویومیں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کو بڑا ٹوٹل بنا کر دکھانا ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان کی کرکٹ تیزی سے آگے جارہی ہے۔

دوسری جانب اپنے سوشل میڈا پیغام میں بھی انہوں نے قومی ٹیم کی دل کھول کر تعریف کی اور اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے تو دل خوش کردیا ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھاکہ میں نے توہمیشہ کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، وہ ایک مضبوط قوت ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر  کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی نے شاندار کھیل پیش کیا، دل خوش کردیا، ٹیم یہی پرفارمنس جاری رکھے۔

The post ایسا لگ رہا ہے اتوار تک بھارت کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی،شعیب اختر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email