چیف آف آرمی اسٹاف جی ون تائیکوانڈو چیمپیئن شپ

چیف آف دی آرمی اسٹاف جی ون تائیکوانڈو 4تا8 نومبر2021ء لیاقت جمنازیم ہال پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  کے مطابق میگاایونٹ میں کئی نامور غیرملکی تائیکوانڈو پلیئرزسمیت 550مرد وخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں16گولڈ میڈلز کیلئے ایکشن میں نظرآئیں گے۔

 پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل(ر)وسیم جنجوعہ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے تائیکوانڈوایونٹ کے میچزسپروائزکرنے کیلئے انٹرنیشنل ریفریزکومدعو کیا گیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 2 نیشنل ٹیموں کے ساتھ، صوبے،ڈیپارٹمنٹس اور سروسز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کرنل(ر)وسیم جنجوعہ کا کہنا تھا کہ  پی او اے،پی ایس بی، پاکستان آرمی اور تائیکوانڈو فیڈریشن سمیت تمام ا سٹیک ہولڈرز چیمپئین شپ کے انعقاد کوکامیاب دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے ذریعے ملک کے مثبت امیج کو بڑھایا جا سکتا ہے، اس طرح کے ایونٹس سے ملک میں کھیلوں کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وفاقی وزیر آئی پی سی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی مسلسل کوششوں کوبھی تقویت ملے گی۔

کرنل(ر) وسیم جنجوعہ نے بتایا کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کیلئے مختلف خیرسگالی سفیرنامزد کئے جائیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدراور پی ٹی ایف کے اعزازی نائب صدر عمرسعید نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدعارف حسن نے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دیگر فیڈریشنوں کے لیے ایک اچھی مثال ثابت ہو گا اور امید ہے کہ پاکستان کو اس طرح کے مزید بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی ملے گی۔

The post چیف آف آرمی اسٹاف جی ون تائیکوانڈو چیمپیئن شپ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email