بین الصوبائی تھروبال چیمپئین شپ 5 نومبر سے شروع ہو گی، پاکستان تھروبال فیڈریشن

بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے بین الصوبائی تھروبال چیمپئین شپ 5 نومبر سے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر اختر خان نے بتایاکہ چیمپئین پئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

چیمپئین شپ میں مردوں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے منعقد ہونگے، ان مقابلوں میں چھ مرد اور چھ خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں میزبان بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 4 نومبر کو شام چار بجے ہوگی جس میں چیمپئین شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔

چیمپئین شپ 7 نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئین شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

The post بین الصوبائی تھروبال چیمپئین شپ 5 نومبر سے شروع ہو گی، پاکستان تھروبال فیڈریشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email