آصف علی سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق کے معترف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو آصف علی سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق کے معترف ہوگئے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس میں آصف علی نے  سابق کپتان مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ کیریئر میں مصباح  الحق نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا۔

آصف علی کا  انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ مصباح الحق نے انہیں فیصل آباد سے پک کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا یا۔

The post آصف علی سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق کے معترف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email