لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداح غمگین

بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر رجنی کانت کو چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے وہ بہت جلد اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے رجنی کانت کی صحت سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ۔

واضح رہے کہ اداکار نے اپنے فنی کیرئیر کا سفر 1976 میں تامل فلم مندرو موویچو ( تین الجھنیں) سے شروع کیا تھا۔

رجنی کانت کو فلم شیوا جی میں کردار ادا کرنے کے لئے 26 کروڑ روپے ادا کئے گئے تھے جس کے بعد وہ ایشیاء میں جیکی چن کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ۔

The post لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداح غمگین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email