پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی، مائیکل وان نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کردیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان نے  سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ جو جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا۔

 افغانستان سے میچ میں فتح کے بعد پاکستان نے ورلڈکپ میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی۔

The post پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی، مائیکل وان نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email