قومی کرکٹر بسمہ امجد دوران پریکٹس سر پر گیند لگنے سے زخمی

قومی کرکٹر بسمہ امجد پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا کہ سندھ ریجنل اکیڈمی میں دوران ٹریننگ بسمہ امجد کی طبیعت خراب ہوگئی۔۔

پی سی بی حکام کا مزید کہنا ہے کہ بسمہ امجد کے علاج معالجے کیلئے پیش آنے والے تمام اخراجات بورڈ برداشت کرے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر بسمہ امجد کو دوران پریکٹسں میچ سر پر گیند لگی ہے جس سے ان کی طبیعت انتہائی خراب ہے۔

The post قومی کرکٹر بسمہ امجد دوران پریکٹس سر پر گیند لگنے سے زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email