74 سال سے جھوٹ بول کر عوامی وسائل لوٹنے والوں سے حساب لیں گے ، سردار تنویر الیاس

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ 74 سال سے جھوٹ بول کر عوامی وسائل لوٹنے والوں سے حساب لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ تاریخی ترقیاتی منصوبے شروع کرینگےجن کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سردار صغیر شہید کی عوامی خدمت کے مشن کی تکمیل کے لئےجدوجہد جاری رہیگی ، ایل اے 22 سے شاہدہ صغیر کی تاریخ ساز کامیابی نے آزاد کشمیر کی تاریخ میں نیا باب رقم کیا۔

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے دور میں عملی کام ہوں گے ، عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو بدلا ہوا کشمیر ملے گا۔

The post 74 سال سے جھوٹ بول کر عوامی وسائل لوٹنے والوں سے حساب لیں گے ، سردار تنویر الیاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email